ETV Bharat / bharat

Amit Shah Visit Bhopal: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بھوپال دورے پر

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 11:55 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے بھوپال پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تیندوپتا کلیکٹرس کی کانفرنس کے علاوہ 48ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس سے خطاب کریں گے۔ Tendupatta Collectors Worker Event In Bhopa

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بھوپال دورے پر

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے جنبوری میدان میں تیندوپتا جمع کرنے والوں کو بونس کی تقسیم اور جنگلاتی کمیٹیوں کی ایک کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی دیگر عوامی نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ شیوراج حکومت نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طاقت لگا دی ہے۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت کے جمبوری میدان کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔ Amit Shah Bhopal visit today participate in Tribal mega event

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے بھوپال پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تیندوپتا کلیکٹروں کے کانفرنس کے علاوہ 48ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ خصوصی طیارے سے صبح یہاں پہنچنے کے بعد تقریباً آٹھ گھنٹے یہاں گزاریں گے اور ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں ریاستی عہدے داروں اور وزرا سے بھی بات چیت کریں گے۔ ان کا ایک روڈ شو بھی ریاستی پارٹی دفتر پہنچنے سے پہلے ہوگا۔

امت شاہ کی قیادت کےلئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما اور دیگر پارٹی رہنما موجود رہیں گے۔ وہ اسٹیٹ ہینگر سے سیدھے سینٹرل پولیس ٹریننگ اکاڈمی (سی اے پی ٹی) پہنچ کر آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد امت شاہ وزیراعلی کی رہائش گاہ پہنچ کر ضیافت میں شامل ہوں گے۔ دن میں تقریباً سوا دو بجے امت شاہ جنبوری میدان پر منعقد جنگلات کمیٹیوں کے کانفرنس سے خطاب کرکے تیندوپتا کلیکٹروں کے فائدے کی تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد امت شاہ چار بجے ریاستی بی جے پی دفتر روانہ ہوں گے۔ وہاں تقریباً دو گھنٹے گزارنے کے بعد وہ واپس اسٹیٹ ہینگر آئیں گے اور دیر شام خصوصی طیارے سے دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.