ETV Bharat / bharat

محرم کے موقع پرشہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ہورڈنگس نصب - etv bharat urdu

ہمیں حضرت امام حسین کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے چاہے یہ پیغام ہماری آواز کے ذریعے پہنچے یا ہورڈنگس کے ذریعہ پہنچے، یا پھر قلم کے ذریعے پہنچے، ہمیں ان کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ہے ۔

محرم کے موقع پرشہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ہوڈنگ بورڈ تنصیب

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 5:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر محرم سے متعلق ہورڈنگ بورڈ لگائے گئے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر کورونا گائیڈ لائن کے مطابق محرم کو گھروں میں ہی سادگی کے ساتھ منانے کی اجازت دی گئی۔

محرم کے موقع پرشہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ہوڈنگ بورڈ تنصیب

محرم کے موقع پر شہر میں جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفرنگر کربلا کمیٹی کے ضلع صدر حسن مہدی نے بتایا کی کورونا وبا کی گائیڈ لائن کے مطابق اس سال بھی محرم سادگی کے ساتھ گھروں میں ہی منایا جائے گا اس میں نہ تو کوئی جلوس نکلے گا اور نہ ہی کوئی بڑی مجلس کا اہتمام ہوگا ۔

انہوں نےکہاکہ ہماری جانب سے شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر ہورڈنگس اور پوسٹر لگائے گئے ہیں جس کا مقصد محرم کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ محرم کا پیغام یہ ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ چاہے ظالم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔

مزید پڑھیں:محرم سے متعلق اتر پردیش حکومت کے سرکیولر پر قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

ہمیں حضرت امام حسین کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے چاہے یہ پیغام ہماری آواز کے ذریعے پہنچے یا ہورڈنگ کے ذریعہ پہنچے، چاہے قلم کے ذریعے پہنچے۔ ہمیں ان کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اسی مقصد سے ہم نے شہر کے سبھی مختلف چوراہوں پر ہورڈنگ لگائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.