- 1661: سویڈش بینک نے یوروپ میں پہلا نوٹ جاری کیا۔
- 1779: جنرل انتھونی وین کی سربراہی میں امریکی فوج نے برطانوی فوج سے اسٹونی پوائنٹ پر قبضہ کیا۔
- 1790: امریکی کانگریس نے کولمبیا کی تشکیل کی۔
- 1798: امریکہ میں پبلک ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ قائم ہوا۔
- 1856: ہندو بیواؤں کی دوبارہ شادی کو باضابطہ منظوری ملی۔
- 1894: جاپان اور انگلینڈ نے اوکی کمبرلی معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1942: فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس نے 13،152 یہودیوں کو گرفتار کیا۔
- 1942: امریکہ نے فن لینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے۔
- 1945: امریکہ نے پہلے نیوکلیائی بم کا تجربہ کیا۔
- 1950: فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر یوروگوائے چمپیئن بنا۔
- 1951: ایشیائی ملک نیپال برطانیہ سے آزاد ہوا۔
- 1969: اپولو۔ 11 کے ذریعہ چاند پر پہنچنے والے بز آلڈرین پہلے شخص بنے۔
- 1981: ہندوستان نے ایٹمی تجربہ کیا۔
- 1988: پیڈی ایش ڈاؤن برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما بنے۔
- 1990: فلپائن میں آئے 7.7 شدت کے زلزلے سے 400 افراد لقمہ اجل بنے۔
- 1990: یوکرین نے آزادی کا اعلان کیا۔
- 1991: یوکرائن نے اپنا پہلا یوم آزادی منایا۔
- 2006: اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز منظور کی۔
- 2007: جاپان کے نیگاتا ساحل پر آئے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوگئے۔
- 2007: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا۔
- 2009: آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے یوروپی یونین میں شامل ہونے کے لئے ووٹ دیا۔
- 2010: امریکی نژاد مسلمان عالم انور الاولاکی کو 'بلیک لسٹ' میں رکھا گیا۔
- 2014: امریکہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں۔
- 2015: سائنسدانوں نے پلوٹو سیارے کی قریبی تصاویریں جاری کیں۔
یو این آئی