ETV Bharat / bharat

یوم عاشورہ : اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد - یوم عاشورہ

نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اسلام کی خاطر میدان کربلا میں دس محرم الحرام یوم عاشورہ کو شہید ہوئے۔

یوم عاشورہ
یوم عاشورہ
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 5:21 PM IST

اسلامی تاریخ میں واقعۂ کربلا ایک ایسا دل سوز سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کا درد ہر ایک مسلمان کے دل میں اٹھتا رہے گا۔ کربلا حق وباطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے۔ ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاری رہے گی۔

سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم عاشورہ دس محرم الحرم کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی بالادستی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عظیم قربانی دی تھی۔ یوم عاشورہ اسی مناسبت سے ہر سال پوری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

دس محرم الحرم سنہ 61 ہجری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکا اور پیاسا شہید کردیا گیا تھا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔

سانحہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک شاندار اور زریں باب ہے، یزید کی نامزدگی اسلام کی نظام شورائیت کی نفی تھی، لٰہذا امام حسین نے جس پامردی اور صبر سے کربلا کے میدان میں مصائب و مشکلات کو برداشت کیا وہ حریت جرات اور صبر و استقلال کی لازوال داستان ہے۔ باطل کی قوتوں کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر آپ نے حق و انصاف کے اصولوں کی بالادستی، حریت فکر اور خداکی حاکمیت کا پرچم بلند کرکے اسلامی روایات کی لاج رکھ لی ۔

مزید پڑھیں: عاشورہ کی مناسبت سے جلوس کا اہتمام

امام حسین کا یہ ایثار اور قربانی تاریخ اسلام کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے جو رہروان منزل شوق و محبت اور حریت پسندوں کے لیے ایک اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ سانحہ کربلا آزادی کی اس جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے۔ جو اسلامی اصولوں کی بقا اور احیاء کے لیے تاریخ اسلام میں پہلی بار شروع کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.