ETV Bharat / bharat

Ramban Panthyal T5 Tunnel پنتھیال میں ٹی5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بحال - رامبن اور بانہال کے درمیان پنتھیال ٹنل

رامبن اور بانہال کے درمیان پنتھیال میں چار لین روڈ پروجیکٹ کی T5 ٹنل کا ایک حصہ تجرباتی طور پر گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

پنتھیال میں ٹی5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 6:20 PM IST

پنتھیال میں ٹی5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال

رامبن: جموں و کشمیر کے رامبن اور بانہال کے درمیان پنتھیال میں T5 ٹنل کا ایک حصہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹنل کی تعمیر کرنے والی کمپنی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کی جانب سے بتایا گیا کہ پنتھیال میں یکطرفہ ٹنل T5 کو آج تجرباتی طور پر گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹنل پر کام کرنے والے انجئنرز کا کہنا ہے کہ کل شام تک ٹنل پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا تھا اور آج دوپہر تین بجکر 15 منٹ پر ٹنل کو دو طرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجرباتی وقت گزر جانے کے بعد ٹنل کو مکمل طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بحال کیا جائے گا۔

اس ٹنل سے پنتھیال کے مقام پر مٹی کے تودے اور پھتر کھسکنے سے مسافروں کو نجات ملے گی اور مسافر اسی ٹنل سے پنتھیال کو بائے پاس کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے عہداروں نے کہا کہ ٹنل تک اپروچ روڈ اور دیگر متعلقہ کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی آج اسے کھول دیا گیا۔ این ایچ اے آئی کے انجینئرز نے بتایا کہ ٹنل کے اندر لائٹ اور آگ بجھانے کے سامان نصب کرنے کے بعد ٹنل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت اسلام نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹنل شروع ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

بتادیں کہ فروری میں چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے ٹنل پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے این ایچ اے آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہائی وے کے پنتھیال حصے پر ٹی5 ٹنل کو 15 مارچ تک، جیسوال پل کو 31 مارچ تک کھولنے کے لیے کوشش کریں۔ رامبن فلائی اوور اور بانہال بائی پاس کی لین 15 اپریل تک شروع کرنے کی ہدایت دی گئی، جس کے کے بعد 15 مارچ تک ہائی وے پر ہر ہفتے ٹریفک ڈرائی ڈے مقرر کیا گیا جس کی وجہ سے کام کرنے والے عملے کو گاڑیان بند رہنے کی وجہ سے کام کرنے میں آسانی ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) رامبن مسرت اسلام، جو کہ رامبن ضلع میں ناشری اور بانہال کے درمیان NHAI کے چار لین پراجیکٹ کے 66 کلومیٹر طویل حصے سمیت قومی پروجیکٹوں کے جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے کہا کہ پنتھیال کئی دہائیوں سے سڑک پر تودے گرنے سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب ٹنل کو شروع کرنے سے ان کا سفر آسان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Tunnel Collapses in Ramban رامبن میں زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.