ETV Bharat / bharat

New Assam House ہمنتا بسوا سرما نے نئے آسام ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا - New Assam House

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ہفتہ کو دہلی میں آسام کے ایک نئے ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس کی لاگت 21 کروڑ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 8:26 PM IST

نئی دہلی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ہفتہ کو یہاں ایک نئے آسام ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ نیا آسام ہاؤس مریضوں اور طلباء کی ضروریات کو پورا کرے گا، جبکہ دیگر دو آسام ہاؤسز قومی دارالحکومت میں حکام استعمال کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی راجدھانی میں آسام کے ایک نئے ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 21.66 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ یہ منصوبہ مارچ 2024 میں تیار ہو جائے گا۔

مسٹر سرما نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو تیار کرنے میں تقریباً 18 مہینے لگیں گے جبکہ سردار پٹیل مارگ پر ایک موجودہ عمارت کو منہدم کرکے اس کی جگہ نئی عمارت بنائی جائے گی، جس کی تعمیر جون میں شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں اثاثے بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ویلور اور بنگلور میں آسام کے نئے ہاؤسیز بنائے جائیں گے، جبکہ کولکتہ میں آسام کے ایک موجودہ ہاؤس کو منہدم کرکے اس کی جگہ ایک نیا تعمیر کیا جائے گا۔ چنئی میں پہلے ہی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آسام کے ایک پروجیکٹ کے لیے ممبئی میں زمین حاصل کی ہے جس میں ریاست کے ثقافتی ورثے جیسے کامکھیا مندر، بٹادروا تھان، رنگ گھر اور نامگار کو دکھایا گیا ہے، جبکہ وہ قومی دارالحکومت میں آسامی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Inaugurates Development Projects وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد میں ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.