ETV Bharat / bharat

landslides near Pandoh ہماچل: پنڈوہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند

ایم سی کمپنی کے سیفٹی انجینئر کمل گوتم نے بتایا کہ خطرے کا پہلے ہی احساس ہوگیا تھا۔ اس جگہ پر کام کرنے والی مشین پر کارکنوں کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا اور ٹریفک کو بھی روک دیا گیا تھا۔ سڑک کو کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

landslides near Pandoh
landslides near Pandoh
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 10:20 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں پنڈوہ روڈ پر چار مل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی ہے۔ دوپہر ایک بجے اچانک پہاڑی سے ملبہ کا ایک بڑا ڈھیر گر گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ معلومات کے مطابق ایم سی کمپنی کے سیفٹی انجینئر کمل گوتم نے بتایا کہ خطرے کا پہلے ہی احساس ہوگیا تھا۔ اس جگہ پر کام کرنے والی مشین پر کارکنوں کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا اور ٹریفک کو بھی روک دیا گیا تھا۔ سڑک کو کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دونوں طرف مشینیں لگی ہیں۔ جلد ہی سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Himachal Pradesh ہماچل پردیش کے اونا میں آگ لگنے سے چار بچے ہلاک

اس بارے میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ آنے والے سیاحوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ منڈی کٹولہ بجورہ اور پنڈوہ گوہر روڈ کا متبادل راستہ استعمال کریں۔ قابل ذکر ہے کہ اس جگہ پر فور لین کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے۔ مختلف مقامات پرروڈ کٹنگ کا کام جاری ہے۔ اس جگہ پر پہاڑ بھی بہت اونچے ہیں۔ کہاں سے پتھر گرجائیں کچھ پتہ نہیں چلتا۔ سیاحوں کو اس راستے پر آتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ ہماچل کے علاقہ پنڈوہ کے قریب پیش آئے لینڈ سلائڈنگ کے اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.