شملہ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 62 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے سراج اسمبلی سیٹ سے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کو ٹکٹ دیا ہے۔ پریم کمار دھومل جو گزشتہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کا چہرہ تھے اس بار ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ بی جے پی نے اونا سے ستپال سنگھ ستی اور منڈی سے انیل شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ پون کاجل کانگڑا کو بی جے پی سے ٹکٹ ملا ہے۔ بی جے پی نے ہمیر پور سیٹ سے نریندر ٹھاکر اور سوجن پور سیٹ سے کیپٹن (ریٹائرڈ) رنجیت سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ ہماچل پردیش کے دو بار وزیر اعلیٰ رہنے والے بزرگ رہنما پریم کمار دھومل کا نام بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ 62 امیدواروں کی پہلی فہرست میں نہیں ہے۔ Himachal Assembly Election 2022
مزید پڑھیں:۔ Himachal Pradesh Assembly Elections کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے بھی ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ منگل کی دیر شام پارٹی ہائی کمان کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور قانون ساز پارٹی کے رہنما مکیش اگنی ہوتری سمیت کئی سینئر لیڈروں کے نام شامل ہیں۔