ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کے ایک اسکول کے سات اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے، ان اساتذہ پر الزام ہے کہ انہوں نے دسویں جماعت کے امتحانات میں باحجاب طالبات کو امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت دے۔ معلومات کے مطابق شہر گدگ کے سی ایس پاٹل ہائی اسکول میں امتحانات کے دوران چند طالبات حجاب و برقع پہن کر امتحان ہال میں نظر آئیں، امتحان ہال میں موجود اساتذہ نے طالبات کو حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت دے دی۔ جس بعد ان اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ Seven Teachers Suspending For Allowing Girls With Hijab In Exam Hall
مقامی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر پانچ انوجلیٹرز اور دو سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ امتحان مرکز میں حجاب پہننے کی اجازت دئے جانے کے بعد امتحان مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کے بی بھجنتری، بی ایس ہوناگوڈی اور امتحان ہال کے نگران ایس جی گوڑکے، ایس. ایس. گوجاماگاڈی، وی این کیوڈر، ایس یو ہوکلد، ایس. ایم پتار کو گدگ ضلع کے ڈی ڈی پی آئی جی ایم بسولنگپا کی جانب سے فوری طور پر معطل کئے جانے کے احکام جاری کئے گئے۔
مزید پڑھیں:۔ Karnataka Hijab Row: حجاب پابندی کے دوران لڑکیوں کے تعلیمی کریئر خطرے میں
واضح رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ 3 مہینوں سے حجاب کو لیکر تنازعہ جاری ہے، حکومت کرناٹک کی جانب سے کلاسز کے اندر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور حکومت کے اس حکم کو کرناٹک ہائی کورٹ نے برقرار رکھا جس کے بعد اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔