ETV Bharat / bharat

Hijab Row کرناٹک حجاب معاملہ میں سماعت 16 ستمبر تک پوری ہونے کا امکان - کرناٹک حجاب معاملہ میں سماعت جاری

سپریم کورٹ نے حجاب معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا ہے۔ اس دوران جسٹس ہیمنت گپتا نے اشارہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپریم کورٹ نے وکلاء سے 14 ستمبر تک دلیل مکمل کرنے کے لیے کہا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں 16 ستمبر تک کوئی فیصلہ صادر ہو سکتا ہے۔Hijab case hearing in supreme court

کرناٹک حجاب معاملہ میں سماعت 16 ستمبر تک پوری ہونے کا امکان

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 12:02 PM IST

نئی دہلی: حجاب پہننے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ عائد کی گئی پابندی کے خلاف داخل عرضی پر جاری سماعت 16 ستمبر تک پوری کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک بار پھرب سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حجاب تنازعہ پر مسلم فریق کی طرف سے دلائل پیش کیے گئے، اس دوران جسٹس ہیمنت گپتا نے اشارہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپریم کورٹ نے وکلاء سے 14 ستمبر تک دلیل مکمل کرنے کے لیے کہا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں 16 ستمبر تک کوئی فیصلہ صادر ہو سکتا ہے۔Hijab case hearing in supreme court

مزید پڑھیں:۔ Hijab Ban Case سُپریم کورٹ میں حجاب معاملہ پر سماعت پیر تک ملتوی

پیر کے روز ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 14 ستمبر تک سبھی جانکاری حاصل کرنے اور دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ فیصلے سے متعلق اپنا فیصلہ تیار کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات (8 ستمبر) کو سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب پابندی معاملے میں عرضی دہندگان سے مسلمانوں اور سکھوں کی رسموں کا موازنہ نہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ مذہب کی رسموں کا موازنہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہ ملک کی ثقافت میں اچھی طرح سے گھل مل گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہٹانے سے انکار کرنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیوں پر مشترکہ سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ مذہب میں پانچ ’ک‘ (کیش، کڑا، کنگھا، کچھا، کرپان) پوری طرح سے لازم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.