ETV Bharat / bharat

SC Refuses Early Hearing On Hijab Ban: حجاب معاملہ پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 12:41 PM IST

گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ اسلام کا لازمی عمل نہیں ہے۔ اس کے بعد عرضی گزار نے سُپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ Hijab Ban in Karnataka

حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جلد سماعت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔ اب اس معاملہ کی سماعت ہولی کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ بچوں کے امتحانات جاری ہیں اسلئے اس معاملے پر فوری سماعت کی جائے تاہم بنچ نے کہا کہ امتحانات کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ SC Refuses Urgent Hearing On Pleas Against Karnataka HC Verdict

گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ اس کے بعد عرضی گزار نے سُپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ Karnataka HC verdict over Hijab

سُپریم کورٹ نے اس معاملے کو ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے فہرست میں درج کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بینچ نے سینیئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کی عرضی کا نوٹس لیا، جو کچھ طالبات کی جانب سے پیش ہوئے تھے کہ آنے والے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ سینئر وکیل نے بینچ کو بتایا کہ بہت سی لڑکیاں ہیں جنہیں امتحانات میں شریک ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کی جانب سے کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو خارج کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.