ETV Bharat / bharat

High Security In Srinagar: ایل او سی سمیت کئی حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات - حساس مقامات پر سیکورٹی سخت

سری نگر میں حسب معمول یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ اس دوران کئی مقامات پر ناکہ بندی کی گئی، جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے عوام اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز و دیگر کاغذات چیک کیے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔ Security Alert In Srinagar

سری نگر میں یوم آزادی کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے انتظامات

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 6:29 PM IST

Updated : Aug 14, 2022, 7:59 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر کے قرب و جوار بالخصوص حساس مقامات پر یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ناکہ بندی میں اضافہ کیا گیا ہے، جہاں عوام اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور تلاشی بھی لی گئی۔ اتوار کو سول لائنز سری نگر کے بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز نے راہگیروں کو قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔High security in Srinagar ahead of Independence Day

سری نگر میں یوم آزادی کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے انتظامات

تفصیلات کے مطابق سری نگر میں حسب معمول یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران کئی مقامات پر ناکہ بندی کی گئی، جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے عوام اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز و دیگر کاغذات چیک کیے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔ اس اثنا میں سری نگر میں پولیس نے ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رکھا اور لال چوک سمیت مختلف علاقوں میں ڈرونز فضا میں گردش کرائے گئے۔ واضح رہے کہ کل شام نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے عیدگاہ میں موجود سی آر پی ایف بینکر پر گرینڈ حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

ایل او سی سمیت کئی حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

وہیں یوم آزادی کے پیش نظر ضلع پونچھ میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول سے پڑوسی ملک پاکستان کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے، تاکہ کوئی عسکریت پسند دراندازی نہ کر سکے اور یوم آزادی کی تقریبات شان و شوکت سے منائی جاسکے۔ راجوری کے پرگل علاقے میں جمعرات کو ہوئے خودکش حملے کے بعد ضلع میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، یوم آزادی کے پیش نظر دن و رات گشت بڑھا دی گئی ہے، تاکہ عسکریت پسندوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ لائن آف کنٹرول کے اس پار سے بھارتی فوج نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

Last Updated : Aug 14, 2022, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.