ETV Bharat / bharat

High Security In Prayagraj: نماز جمعہ کے پیش نظر پریاگ راج پولیس چھاؤنی میں تبدیل - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

گزشتہ جمعہ کو پریاگ راج کے اٹالہ علاقے میں مظاہرہ شروع ہوا تھا۔ اس علاقے کو پولیس نے مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کے جوانوں کو بھی سیکورٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ آر اے ایف کے اہلکار جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ High Security In Prayagraj

نماز جمعہ کے پیش نظر پریاگ راج پولیس چھاؤنی میں تبدیل

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:09 AM IST

پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے متعدد اضلاع میں گزشتہ جمعہ کو گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے اور ان مظاہروں کے دوران پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد ریاست کے پرامن ماحول میں خلل پیدا ہوا تھا۔ ان واقعات کے پیش نظر پولس اور انتظامیہ نے اس بار سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ پریاگ راج، سہارنپور، فرخ آباد، امروہہ سمیت یوپی کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔High security in prayagraj in view of friday prayer

گزشتہ جمعہ کو پریاگ راج کے اٹالہ علاقے میں مظاہرہ شروع ہوا تھا۔ اس علاقے کو پولیس نے مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کے جوانوں کو بھی سیکورٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ آر اے ایف کے اہلکار جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ جمعرات کو علاقے میں تعینات آر اے ایف اہلکاروں کو جدید ترین ملٹی سیل لانچر (MSL) بندوقوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ یہ آنسو گیس سے چلنے والی بندوق ہے۔ یہ بندوق بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی پولیس بھی جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ تیار ہے۔

پولیس نے اٹالہ کے علاقے میں نماز جمعہ کے دوران نگرانی کے لیے خصوصی ڈرون منگوائے ہیں۔ یہ ڈرون آسمان سے پورے علاقے کی نگرانی کریں گے۔ اگر کوئی ہجوم کسی بھی چبوترے یا گلی میں جمع ہوتا ہے تو ڈرون کے کیمرے سے اس کی اطلاع فوراً قید ہو جائے گی۔ جمعرات کو پولیس نے ڈرون سے نگرانی کی۔ بتایا گیا کہ جمعہ کو پولیس اور پی اے سی کے اہلکار ہیلمٹ، باڈی پروٹیکٹرز اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ تیار رہیں گے۔ جوانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مہذب شخص کو ہراساں نہ کریں، ہنگامہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Prayagraj Violence: پریاگ راج تشدد معاملہ میں پولیس مظاہرین کا پوسٹر جاری کرے گی

ساتھ ہی سہارنپور، فرخ آباد، امروہہ سمیت یوپی کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس کافی مستعدی کے ساتھ لوگوں پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ عوامی مقامات پر بھیڑ کو منشتر کرنے کے لئے پولیس اہلکار جگہ جگہ اپنی پوزیشن میں تعینات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.