ETV Bharat / bharat

قیدیوں کو کورونا وائرس ویکسین دینے کی عرضی ہائیکورٹ میں خارج - covid vaccination

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کے 13 مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس ویکسین تک رسائی کے حق میں دائر درخواست خارج کردی ہے۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ
جموں و کشمیر ہائی کورٹ
author img

By

Published : May 1, 2021, 10:14 PM IST

یہ درخواست نسیم قادری اور عزیر نذیر زرگر نے دائر کی تھی جس میں ہائی کورٹ سے جموں و کشمیر کے تمام قیدیوں کے لئے کورونا وائرس ویکسین دستیاب کرنے کی گزارش کی گئی تھی کیونکہ حکومت نے جیلوں میں قیدیوں تک ویکسینیشن تک رسائی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

درخواست گزار نے جموں و کشمیر یوٹی کے محکمہ جیل کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا ہے کہ اس وقت جے کے یو ٹی کی 13 مختلف جیلوں میں 8 ہزار قیدی ہیں جن کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے سال 540 کے قریب قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ان میں سے دو قیدیوں کی موت ہوئی تھی۔ تاہم حکومت نے قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسینیشن کے انتظامات نہیں کیے ہیں۔

خیال رہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس ویکسین کا پہلا مرحلہ جنوری کے وسط میں شروع ہوا جو صرف ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن عملے تک محدود تھا۔ تاہم مارچ میں 45 سے 60 سال کی عمر والے لوگوں کو ویکسین مہیا رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف جیلوں میں زیر حراست مجرم اگرچہ ویکسینیشن کے اہل ہیں۔ تاہم انہیں کورونا وائرس ویکسین تک رسائی نہیں ہے اور ہائی کورٹ نے اس معاملے میں دائر عرضی کو بھی خارج کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.