تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اسے خارجہ تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل چلائیں گے۔
یہ کووڈ ہیلپ ڈیسک محکمہ تجارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل، درآمد و برآمد لائسنسنگ کے معاملات، کسٹم کلیئرنس میں تاخیر اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں، درآمد برآمد دستاویزات ، بینکنگ معاملات وغیرہ سے متعلق امور پر غور کرے گا۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی دیگر وزارتوں، محکموں، ایجنسیوں سے متعلق امور اور ان کے حل تلاش کرنے اور ممکنہ حل فراہم کے لیے ہم آہنگی قائم کریں گی۔
تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کی ویب سائٹ پر مسائل سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔