ETV Bharat / bharat

Indian Army Helicopter Crash: چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تباہ، 13 کی موت کی تصدیق - کونور میں ہیلی کوپٹر حادثے کا شکار

تامل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب آج چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 14 میں سے 13 افراد کی ہلاک ہونے کی خبر سامنے آرہی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ بھی سوار تھی۔

آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 1:35 PM IST

Updated : Dec 8, 2021, 6:45 PM IST

حیدر آباد: جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نلگری ضلع میں کنور کے قریب بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس طیارے میں بھارت کے پہلے اور حاضر سروس چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایف) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور کئی فوجی افسران سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 اہلکاروں میں سے 13 کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

بھارتی فضائیہ کا ٹوئیٹ
بھارتی فضائیہ کا ٹوئیٹ

وہیں تمل ناڈو کے وزیر جنگلات کے رام چندرن بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر یہاں (ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ) پہنچا ہوں۔ طیارے میں سوار 14 افراد میں سے پانچ کی موت ہو گئی ہے۔ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل انڈین ایئر فورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس میں فضائیہ کے سربراہ بپن راوت اور ان کے افراد خاندان سوار تھے۔ یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا اس سلسلہ میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

13 کی موت کی تصدیق
13 کی موت کی تصدیق

بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی ساخت کا ایم آئی طیارہ سولور ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ فضائیہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ طیارے میں جنرل راوت سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں کل 14 افراد سوار تھے اور اسے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ جانا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے کئی لاشیں ملی ہیں لیکن ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ بچاؤ کارروائی کے دوران کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔یہ حادثہ بعد دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے نیلگری پہاڑیوں میں ناسازگار موسم کے درمیان پیش آیا ہے۔

فوج کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجود نو افراد کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا روات، برگیڈیر ایل ایس اددر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گروسیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، لائنس نائک وویک کمار، لانس نائک بی سائی تیجا اور حولدار ستپال اسی ہیلی کاپٹر میں شامل تھے، جو تمل ناڈو کے کوئمبٹور اور سُلور کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تامل ناڈو کی مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ فوجی افسران سوار تھے۔ ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Last Updated : Dec 8, 2021, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.