ETV Bharat / bharat

Heavy Rain Across North India موسلا دھار بارش سے شمالی بھارت میں ایک درجن سے زائد اموات، ہماچل پردیش سب سے زیادہ متاثر

شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ ہماچل اب تک سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ جب کہ قومی دارالحکومت میں 1982 کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Etv Bharat
موسلا دھار بارش سے شمالی بھارت میں ایک درجن سے زائد اموات
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 9:06 PM IST

موسلا دھار بارش سے شمالی بھارت میں ایک درجن سے زائد اموات

نئی دہلی: شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں بارشوں سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور مٹی کے تودے گرنے سے مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کے لیے جاری ریڈ الرٹ کے درمیان ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 06 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی کئی سڑکیں بشمول چار قومی شاہراہیں بند ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہماچل کے بلاس پور ضلع میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے۔ حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہول اسپتی راہل کمار نے کہا ہے کہ ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 10 جولائی بروز پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی سی منڈی ارندم چودھری نے بھی 10 جولائی بروز پیر کو ضلع کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں ایک کار مٹی کے تودے کی زد میں آکر گنگا میں گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اتوار کو ریاست کے تین اور کل آٹھ اضلاع میں 11 اور 12 جولائی تک دو دن کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ جاری پیشین گوئی کے مطابق اترکاشی، ٹہری اور دہرادون اضلاع کے الگ تھلگ مقامات پر آج اور 11 سے 12 جولائی تک ریاست کے آٹھ اضلاع چمولی، پوڑی گڑھوال، پتھورا گڑھ، باگیشور، الموڑہ، چمپاوت، نینی تال اور ادھم سنگھ میں کہیں کہین بہت بھاری سے بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دہلی میں بھی بارش نے 1982 کے بعد سب سے زیادہ ایک دن میں بارش ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 41 سالوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 25 جولائی 1982 کو 169.9 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شدید بارش کی وجہ سے دہلی میں اسکولی بچوں کی حفاظت کے پیش نظر پیر کو تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں، ہفتہ کی شام پونچھ ضلع میں سیلاب میں بہہ جانے کے بعد دو فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج زیرو برج کا دورہ کیا اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے افسران کے ساتھ بات چیت کی تاکہ سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایل جی سنہا نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کریں اور تمام ایجنسیوں کو حقیقی وقت میں ابتدائی انتباہات دیں۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دارالحکومت دہلی اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

چندی گڑھ سمیت پنجاب میں کل سے مسلسل بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے افسران کو سخت ہدایات دی ہیں۔ ان ہدایات کے پیش نظر ریاست بھر کی تمام ضلعی انتظامی ٹیمیں الرٹ موڈ پر ہیں۔ سکھنا جھیل کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث چندی گڑھ میں فلڈ گیٹ کھولنے پڑے، جب کہ صورتحال قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موہالی بلایا گیا ہے۔ اہم سڑکیں اور چوراہوں پر پانی بھر گیا ہے اور اب پانی گھروں کے اندر داخل ہورہا ہے۔

راجستھان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں ہفتہ کو الگ الگ واقعات میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ چتور گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ سوائی مادھو پور میں دو الگ الگ واقعات میں دو مرد ڈوب گئے۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.