نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کیس میں گرفتار تیستا سیتلواڑ کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ ان کی باقاعدہ ضمانت پر اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ فی الحال انہیں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ حکم نامے میں عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تیستا کو اپنا پاسپورٹ سونپنا ہوگا۔ جب تک انہیں ہائی کورٹ سے باقاعدہ ضمانت نہیں مل جاتی، وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتیں۔ دوسری طرف تیستا کو اس معاملے میں تحقیقاتی ایجنسیوں کو مسلسل تعاون دینا ہوگا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ تیستا کو ضمانت پر نہیں چھوڑ رہے، جب تک ہائی کورٹ ریگولر ضمانت پر فیصلہ نہیں دیتی، عدالت انہیں عبوری ضمانت دے رہی ہے۔ Teesta Setalvad Granted Bail
مزید پڑھیں:۔ SC on Teesta Setalvad تیستا سیتلواڑ معاملہ میں ضمانت پر کوئی روک نہیں، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ جس کیس میں یہ سماعت ہوئی ہے وہ 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق ہے۔ تیستا پر گواہوں کو اکسانے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے اُس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو دی گئی کلین چٹ کی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کرنے والی ذکیہ جعفری کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ تیستا سیتلواڑ اپنی خود غرضی کو ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔ عدالت نے سنجیو بھٹ اور آر بی سری کمار کے 'مبینہ جھوٹے حلف ناموں' کا بھی حوالہ دیا تھا۔ فی الحال عدالت نے دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد تیستا سیتلواڑ کو بڑی راحت دی ہے۔ جمعرات کو بھی سماعت کے دوران یہ کہا گیا کہ تیستا پر ایسی کوئی دفعہ نہیں لگائی گئی کہ انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ آج جمعہ کو بھی سپریم کورٹ نے اصرار کیا کہ تیستا کو عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے۔