ETV Bharat / bharat

Shahi Eidgah Masjid Row: شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ سے متعلق دو عرضیوں پر سماعت آج

author img

By

Published : May 31, 2022, 9:21 AM IST

شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ سے متعلق دو عرضیوں پر سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں آج سماعت ہوگی، ایک درخواست رنجنا اگنی ہوتری نے دائر کی ہے اور دوسری قانون کی طالبہ نے دائر کی ہے۔

شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ سے متعلق دو عرضیوں پر سماعت آج

متھرا: سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ سے متعلق دو عرضیوں پر آج صبح 10 بجے سماعت ہوگی۔ ایک درخواست رنجنا اگنی ہوتری نے دائر کی ہے اور دوسری قانون کی طالبہ نے دائر کی ہے۔ حال ہی میں ضلع جج نے رنجنا اگنی ہوتری کی عرضی کو قبول کر لیا تھا، جو شاہی عیدگاہ مسجد کو شری کرشن جنم بھومی کیمپس سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی تھی۔ Hearing On Shahi Eidgah Masjid

غور طلب ہے کہ رنجنا اگنی ہوتری نے دو سال قبل عدالت میں ایک عرضی دائر کر کے شری کرشن جنم بھومی کیمپس سے شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حال ہی میں عرضی کو قبول کرتے ہوئے ضلع جج نے زیریں عدالت میں سماعت کی ہدایت دی تھی۔ رنجنا کی درخواست پر آج صبح 10 بجے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں سماعت ہوگی۔ مدعی کے وکیل گوپال کھنڈیلوال اور مدعا علیہ کے وکیل عدالت میں موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی معاملہ میں سروے کا لیک ویڈیو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

رنجنا اگنی ہوتری کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغل حکمران اورنگ زیب نے 1669 میں شمالی بھارت میں مندروں کو گرا کر غیر قانونی مساجد تعمیر کی تھیں۔ ان میں ایودھیا، کاشی اور متھرا کے مندر سرفہرست ہیں۔ عدالت میں دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مغل حکمران کی جانب سے گرائے گئے مندروں کو بحال کیا جائے اور احاطے میں غیر قانونی تعمیرات سے تعمیر کی گئی شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹایا جائے۔ لکھنؤ اور دہلی کے قانون کے طلباء نے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں شاہی عیدگاہ مسجد کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شاہی عیدگاہ مسجد سے متعلق تمام عرضیوں کو ایک میں شامل کیا جائے، اس معاملے پر بھی آج عدالت میں سماعت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.