ETV Bharat / bharat

'منور فاروقی کے ساتھ یوپی میں پتہ نہیں کیا ہوگا' - فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی ضمانتی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے بینچ نے اندور پولیس سے کہا کہ' ان کا اچھے سے خیال رکھنا، یہاں کے بعد جب یہ یوپی جائے گا تو پتہ کیا ہوگا'۔

Hearing on bail petition of stand up comedian Munawar Faruqui in Indore High Court

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 10:13 PM IST

یکم جنور کو اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو اندور میں ہندو مذہبی عقائد کی توہین کے مبینہ الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت منور سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ منور فاروقی پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

اس سلسلے میں منور فاروقی نے اندور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ منور فاروقی کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں فریقین کی سماعت کے بعد منور فاروقی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس دوران ویوک تنکھا نے ضمانت کے تعلق سے عدالت کے سامنے مختلف دلائل بھی پیش کیے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پشومیتر بھارگوا نے پولیس کی کارروائی کو مکمل طور پر درست قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش کا مطالبہ کیا۔

منور فاروقی کی ضمانتی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی بینچ نے اندور پولیس سے کہا کہ' ان کا اچھے سے خیال رکھنا، یہاں کے بعد جب یہ یوپی جائے گا تو پتہ نہیں کیا ہوگا'۔

فی الحال ہائی کورٹ نے فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ری پبلک ریٹنگ گڑبڑی معاملہ: بی اے آر سی کے سابق سی ای او نے جرم کا اعتراف کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.