ETV Bharat / bharat

کورونا ویکسین، 'نیو کورونا اسٹرین' کے لیے بھی کارآمد - حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر

برطانیہ سے بھارت لوٹنے والے چھ مسافروں میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی تشخیص ہوئی ہے، وزارت صحت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ' یومیہ رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ کورونا متاثرین کے معاملے گھٹ رہے ہیں اور یہ 17 ہزار سے کم ہوگئے ہیں۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر نے کہا کہ' اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ موجودہ ویکسین نئے کورونا متاثرین کو اس وائرس سے نجات دلانے میں ناکام ثابت ہوگی'۔

کورونا ویکسین، 'نیو' کورونا وائرس کے لیے بھی کارآمد

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:45 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سےمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت کے دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ' ملک میں 63 فیصد مرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اس دوران بات کرتے ہوئے وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ' برطانیہ سے لوٹے 6 افراد میں 'نیو' کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا ویکسین، 'نیو' کورونا وائرس کے لیے بھی کارآمد

اس پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہا کہ' کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے تیار کئے گئے ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے گئے نئے کورونا وائرس پر بھی اثر انداز ہونگے'۔

اس سے قبل منگل کے روز ہوئے پریس کانفرنس میں راجیس بھوشن نے کہا تھا کہ' پورے ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسیز کی تعداد 2.7 لاکھ سے کم ہے اور مسلسل اس اعداد و شمار میں کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' گذشتہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسیز کی تعداد 2.25 فیصد تھی'۔

انہوں نے بتا یا کہ' کورونا وائرس کی نئی قسم کی خبر آنے سے قبل ہی ہم نے تمام لیبریٹریوں میں 5 ہزار جینوم رکھے تھے۔ نیو کورونا کے تعلق حفاظتی تدابیر سے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر جاری تیاریوں کی بات پر انہوں نے کہا کہ' ہم اس کی درجہ بندی کو مزید بڑھائیں گے اور مل جل کر اس پر کام کریں گے۔

مرکزی حکومت کے سکریٹری نے بتایا کہ' اگر ہم کورونا وائرس متاثرین کو جنسی اعتبار سے تقسیم کریں تو مردوں میں اس کے کل معاملے 63 فیصد ہیں جبکہ خواتین میں اس کے معاملے 37 فیصد ہی پائے گئے ہیں۔ وہیں عمر کے لحاظ سےا س کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 سال سے کم عمر کے متاثرین افراد 8 فیصد اس سے متاثر ہیں، جبکہ 18 تا 25 برس کے افراد 13 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے نئےاسٹرین کی تشخیص، چھہ افراد متاثر

وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہاکہ' 26 تا 44 برس کے افردا 39 فیصد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، وہیں 45 تا 60 برس کے افراد 26 فیصد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 60 برس سے زائد کے افراد کی 14 فیصد کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.