ETV Bharat / bharat

Head Constable Missing اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل لاپتہ - د کیجریوال کی رہائش گاہ کی سیکورٹی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں تعینات دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل کئی دنوں سے لاپتہ ہے۔ پولیس اہلکار میرٹھ کا رہنے والا ہے۔

اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی سیکورٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل لاپتہ

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 5:24 PM IST

میرٹھ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی حفاظت میں تعینات دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگیا۔ پولیس اہلکار میرٹھ کا رہنے والا ہے۔ وہ 13 دن کی چھٹی لے کر گاؤں آیا تھا۔ 26 مارچ کو وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہ تھوڑی دیر میں واپس آ جائےگا۔ اس کے بعد واپس نہیں آیا۔ اس کا موبائل بھی بند ہے۔ لواحقین نے ایس ایس پی سے اپیل کی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میرٹھ کے سردھانا علاقے کے پوہلی گاؤں کے رہنے والے گوپی چند دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔ ان دنوں ان کی ڈیوٹی دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں لگی ہوئی تھی۔ پولیس اہلکار کے بھائی آدتیہ موریہ نے بتایا کہ گوپی چند 13 دن کی چھٹی لے کر پوہلی گاؤں آیا تھا۔ 26 مارچ کو ان کے موبائل پر ایک کال آئی جس کے بعد گوپی چند اپنی بیوی کو کچھ دیر میں واپس آنے کا کہہ کر گھر سے چلا گیا۔ وہ بائیک سے گیا تھا۔

رات گئے تک واپس نہ آنے پر گھر والے پریشان ہو گئے۔ اس کے موبائل پر فون ملایا گیا تو وہ بند پایا گیا۔ لواحقین کو فون بھی کیا گیا لیکن کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے بعد مقامی سردھانا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ گھر والے بھی گوپی چند کی تلاش میں ڈیوٹی کی جگہ دہلی پہنچ گئے۔ وہاں بھی گوپی چند کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ ہیڈ کانسٹیبل کی موٹر سائیکل بھی کہیں نہیں ملی۔ لواحقین نے ایس ایس پی سے اپیل کی ہے۔ ایس پی رورل انیرودھ کمار نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل کی بیوی نے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ لاپتہ کا مقدمہ 30 مارچ کو درج کیا گیا تھا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Jawan missing in Punjab سی آر پی ایف جوان پنجاب سے لاپتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.