ETV Bharat / bharat

کیا آنگن واڑی ورکرز کے اچھے دن آ گئے؟

ریاست اترپردیش کے رامپور کے کلیکٹریٹ پر آنگن واڑی سے جڑی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ کو سونپا۔ آنگن واڑی ورکرس کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی جی نے جو وعدے کئے تھے وہ اس کو نبھائیں، نہیں تو آگنواڑی خواتین یوگی حکومت کے خلاف زبردست تحریک چلائیں گی۔

Have the good days of Anganwadi workers come?
کیا آنگن واڑی ورکرز کے آ گئے اچھے دن؟
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 4:33 AM IST

Updated : Aug 21, 2021, 6:18 AM IST

تنخواہوں اور دیگر مراعات سے محروم آنگنواڑی خواتین نے رامپور کے کلیکٹریٹ پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آنگنواڑی خواتین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ 120 دن میں آپ کے دن بدل دیں گے، اچھے دن آئیں گے جبکہ 120 دن کی جگہ 1200 سے زائد دن ہو چکے ہیں لیکن آنگن واڑی ورکرس کے لئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے۔

ویڈیو

وہیں آنگنواڑی واڑی ورکرز ایسوسی ایشن کی ضلع سکریٹری سریتا شرما نے کہا کہ بچوں کو راشن تقسیم کرنے میں کافی دشواریاں آ رہی ہیں۔ انہوں نے راشن سپلائی کرنے والے ملازمین پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اوپر سے ان کو راشن کم دیا جاتا ہے جس سے ان کا راشن کم پڑ جاتا ہے اور تمام ضرورت مند لوگوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سے آدھا آدھا کلو راشن تقسیم کرنے کی ہدایت ہے اور وہ آدھا کلو راشن تقریباً 15 سے 15 لوگ ملکر تقسیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن متحد ہو کر 2024 کے الیکشن کی تیاری کرے: سونیا

آپ کو بتا دیں کہ حکومت کی سرپرست آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت آنگن واڑی خدمات، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور ان کے نشو و نما کے لئے حکومت ہند کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 6:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.