ETV Bharat / bharat

کرنال: کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، ایک کسان ہلاک - کسانوں کی جانب سے پتھراؤ

کرنال میں پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کردیا، زخمی کسانوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا ہے کہ '' جتنا کسان کا خون ضائع ہوگا، کسان اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

Haryana Kisan Lathi Charge
Haryana Kisan Lathi Charge
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 12:53 PM IST

ریاست ہریانہ کے کرنال میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیو کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران کسانوں نے احتجاج بھی کیا۔ کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، جب کسان اور پولیس آمنے سامنے آئے تو پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس کے جواب میں کسانوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔

کرنال میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا ہے کہ '' جتنا کسان کا خون ضائع ہوگا، کسان اتنا ہی مضبوط ہوگا!" ٹکیت کے مطابق، حکومت 5 ستمبر کو مظفر نگر میں منعقد ہونے والے متحدہ کسان مورچہ کی مہا پنچایت سے توجہ ہٹانے کی سازش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کسان اپنے مسائل کا حل خود تجویز کریں: فاروق خان

کرنال واقعہ میں چار کسان اور 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمی کسانوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے کسان کا نام سشیل کاجل ہے اور وہ کرنال کے گھروندا کے گاؤں رائے پور جٹان ​​کا رہائشی تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.