ETV Bharat / bharat

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی وجہ سے تیرتھ سنگھ راوت مذاق بن کر رہ گئے: ہریش راوت - resignation of tirath singh rawat

کانگریس کے رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے تیرتھ سنگھ راوت کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر کہا کہ بی جے پی نے دو اچھے آدمیوں کی مضحکہ خیز صورتحال بنا کر رکھ دی ہے۔

Harish Rawat gave statement on resignation of Tirath Singh Rawat
بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی وجہ سے تیرتھ سنگھ راوت مذاق بن کر رہ گئے: ہریش راوت
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:04 AM IST

کانگریس کے رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے تیرتھ سنگھ راوت کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے اپنے دو قائدین کی مضحکہ خیز حالت کردی ہے۔

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی وجہ سے تیرتھ سنگھ راوت مذاق بن کر رہ گئے: ہریش راوت

ہریش راوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ 2017 میں اقتدار میں آنے والی اتراکھنڈ بی جے پی نے اپنے دونوں رہنماؤں کی پوزیشن کو مضحکہ خیز بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ دونوں اچھے آدمی ہیں۔ بجٹ اجلاس کے وسط میں تریویندر سنگھ راوت جی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ محکمہ مالیات بھی انھیں کے پاس تھا اور بجٹ پر بحث و مباحثے کا جواب انھیں ہی دینا تھا اور بجٹ انھیں ہی منظور کروانا تھا۔

ہریش راوت نے کہا کہ جلد بازی میں بجٹ بھی منظور کیا گیا اور تریویندر سنگھ جی کو الوداع بھی کردیا گیا اور اس کے بعد تیرتھ سنگھ راوت کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔ جس کے بعد تیرتھ سنگھ جی کے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ان کے انتخابات کے سوال پر فیصلہ نہ لینے پر ان کو مذاق بنا کر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اتراکھنڈ: تیرتھ سنگھ راوت نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا

اتراکھنڈ میں سیاسی بحران: ریاست کی قیادت کی ذمہ داری کس کو ملے گی؟

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب ہمارے وزیراعلیٰ کو یہی علم نہیں تھا کہ کب انہیں الیکشن لڑ کر اسمبلی میں پہنچنا ہے تو پھر یہ شخص ہمارے ساتھ کیا فلاح کرے گا۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ رات دیر تک گورنر بیبی رانی موریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ تاہم اگلے وزیراعلیٰ کی تشکیل تک تیرتھ سنگھ راوت کارگزار وزیراعلیٰ رہیں گے۔ استعفی دینے کے بعد تیرتھ سنگھ راوت نے وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.