ETV Bharat / bharat

Hardik Patel Quits Congress: ہاردک کا کرکانگریس سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز - بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

سال 2015 کی پاٹیدار کوٹہ تحریک کے بعد سرخیوں میں آئے 28 سالہ ہاردک گزشتہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مارچ 2019 میں کانگریس میں باضابطہ طور پر شامل ہوئے تھے اور جولائی 2020 میں انہیں ریاست میں پارٹی کا ورکنگ صدر بنایا گیا تھا۔ Hardik Patel Resigns From Congress

Hardik Patel Resigns From Congress: ہاردک کا کرکانگریس سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

author img

By

Published : May 18, 2022, 8:44 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اہم اپوزیشن کانگریس کے کارگزار صدر اور پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے سرکردہ لیڈر رہے ہاردک پٹیل نے پارٹی قیادت پر شدید حملہ کرتے ہوئے آج پارٹی کے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سال 2015 کی پاٹیدار کوٹہ تحریک کے بعد سرخیوں میں آئے 28 سالہ ہاردک گزشتہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مارچ 2019 میں کانگریس میں باضابطہ طور پر شامل ہوئے تھے اور جولائی 2020 میں ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کا ورکنگ صدر بنایا گیا۔ Hardik Patel Resigns From Congress

پٹیل نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اپنے استعفیٰ کے خط میں جس قسم کی سخت زبان استعمال کی اور رام مندر اور کشمیر سے دفعہ 370 کی تنسیخ جیسے مسائل کی حمایت کی اس سے ان کے جلد ہی حکمراں بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اپنے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ ہاردک نے اپنے استعفیٰ میں الزام لگایا ہے کہ کانگریس صرف مخالفت کی سیاست کرتی ہے۔ اس نے صرف رام مندر، آرٹیکل 370 ہٹانے اور جی ایس ٹی جیسے اہم مسائل کی یوں ہی مخالفت کی۔ اس کے پاس ترقی کی متبادل سیاست کا فقدان ہے۔Hardik Patel Resigns From Congress

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس ایم ایل ایز کو پیٹا جائے: ہاردک پٹیل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ قیادت گجرات اور ملک کے مسائل کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ ملاقات کے دوران پارٹی لیڈر ان مسائل سے زیادہ موبائل فون دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات میں پارٹی کے بڑے لیڈر اپنے ذاتی فائدے کے لئے بک گئے۔ وہ ریاست کی ثقافت اور عوام کی توہین کرکے اعلیٰ لیڈروں کو چکن سینڈوچ پہنچانے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ Hardik Patel Resigns From Congress

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.