ETV Bharat / bharat

Har Ghar Tiranga Campaign آج سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز - فلیگ کوڈ آف انڈیا

مرکزی حکومت نے آزادی کا امرت مہوتسو اور بھارت کی آزادی کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو منانے کے لیے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا لہرانے کی مہم شروع کی ہے۔ Har Ghar Tiranga campaign starts

Har Ghar Tiranga Campaign
ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 1:13 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست تک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور یہ مہم آج سے شروع ہوئی ہے۔ قومی پرچم کی نمائش کے وقت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا میں ترمیم کی ہے تاکہ ترنگے کو کھلے اور مختلف گھروں یا عمارتوں میں دن رات لہرایا جاسکے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav

بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم آج شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو اپنے اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت شروع کی گئی یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔ Amit Shah Hoisted Tricolor at Home

فلیگ کوڈ آف انڈیا Flag Code of India میں پہلی بار گزشتہ برس دسمبر میں ترمیم کی گئی تھی جس میں کپاس، اون، ریشم اور کھادی کے علاوہ ہاتھ اور مشین سے جھنڈے بنانے کے لیے پالیسٹر کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کے 75 سال اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کو منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔

اس مہم کے ذریعے ہر علاقے میں تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دینے کا تصور ہے۔ مہم کا مقصد قومی پرچم کے ساتھ وابستگی کو رسمی یا ادارہ جاتی بنانے کے بجائے ذاتی بنانا ہے۔ اس پہل کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا اور ترنگے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.