ETV Bharat / bharat

صدر کے خطاب کے دوران زرعی قوانین کے خلاف رکن پارلیمان کا ہنگامہ - راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ

آج سے بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے، صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، ان کے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمان کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہو کر تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کرنے لگے۔

صدر کے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمان کا ہنگامہ

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 1:47 PM IST

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ اور راجستھان کے ناگور سے رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے دوران ہنگامہ کرنے شروع کر دیا۔

ہنومان بینیوال کا ٹویٹ
ہنومان بینیوال کا ٹویٹ

جس وقت صدر رام ناتھ کووند خطاب کر رہے تھے اسی دوران ہنومان بینیوال اپنی جگہ سے کھڑے ہوتے ہیں اور تینوں زرعی قوانین کی واپسی مانگ کرنے لگتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب کے دوران ان کے ذریعے کیے گئے ہنگامے کا ویڈیوں انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ 'آج کسانوں کے عزت و احترام کے لیے اور کسانوں کی تحریک کی حمایت میں کسان مخالف بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں معزز صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔'

یہاں یہ بتاتے چلیں ہنومان بینیوال نے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے حال ہی میں این ڈی اے اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، شیرومنی اکالی دل کے بعد بینیوال دوسری سیاسی پارٹی کے صدر ہیں جس نے زرعی قوانین کے خلاف این ڈی اے کو خیرباد کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.