ETV Bharat / bharat

بہار :گیارہ سو سے زائد عازمین حج کے جانے کی امید - Bihar State Haj Committee news today

گزشتہ ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب ریاست بہار سے حج بیت اللہ کے لیے عازمین حج کی تعداد دو ہزار سے کم ہوگی۔

گیارہ سو زائد عازمین حج کے جانے کی امید
گیارہ سو زائد عازمین حج کے جانے کی امید
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 2:10 PM IST

Updated : Jan 17, 2021, 4:28 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب رواں برس بہت کم افراد حج بیت اللہ کے سفر پر جائیں گے، بہار سے بھی حج بیت اللہ کے لیے جانے والے عازمین حج کی تعداد انتہائی کم ہے۔

ریاست بہار سے سفر حج 2021 کے لیے 1654 لوگوں نے بیت اللہ جانے کے لیے درخواست دی ہیں۔

گزشتہ برس کرونا وباء کی وجہ سے لوگ اس مقدس فریضہ سے محروم ہو گئے تھے، اسی کے پیشِ نظر اس سال بھی زیادہ تر لوگوں نے خوف کی وجہ سے سفر سے دوری بنائی ہے اور کم تعداد میں لوگوں نے فارم جمع کیے ہیں۔

اس بار ریاست بہار سے حج بیت اللہ کو جانے والوں کی تعداد 1654 ہے۔

گیارہ سو زائد عازمین حج کے جانے کی امید

وہیں ریاستی حج کمیٹی اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:بھاگلپور: کسانوں کو بیدار کرنے کا اٹھایا بیڑہ

حج کمیٹی کی کوشش ہے کہ امبار کیشن پوائنٹ(The Embarkation point ) گیا کو بنایا جائے۔

اس تعلق سے ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر راشد حسین نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ گیا میں امبارکیشن پوائنٹ بنایا جائے۔

سی ای او راشد حسین نے کہا کہ کورونا وباء کے سبب لوگوں نے کم درخواستیں دی ہیں۔ جبکہ ریاستی سطح پر ترغیبی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار رقم کی ادائیگی کے لیے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 17, 2021, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.