اس برس حج کو لیکر حج ہاؤس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حج ہاؤس کے سی ای او یعقوب شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے عمرے کو لیکر پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ اس سے اب حج کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
اس بار 7 ہزار سے زائد عرضیاں موبائل کے ذریعه موصول ہوئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام موبائل کے لئے بنائے گئے ایپ کا پورا پورا استعمال کر رہے ہیں۔
یعقوب شیخ نے کہا کہ ہم نے اس بار حج کے دوران ارکان اور دعائیں تین زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ عازمین حج کی سہولتیں مہیا کرائی ہیں۔ اس کے ساتھ جو لوگ پڑھ نہیں سکتے، ان کے لئے آڈیو کی بھی سہولت فراہم کی ہے تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔
ممبئی کے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے نے اس بارے میں حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ سے خاص بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: