ETV Bharat / bharat

Hajj 2023 حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع - حج کمیٹی آف انڈیا

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج درخواست کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب 20 مارچ تک حج اپلیکیشن دینے کی آخری تاریخ متعین کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں متعین کوٹہ سے کم درخواست آئے ہیں لیکن اب تاریخ میں توسیع ہونے سے امید کی جارہی ہے کہ کوٹہ سے زیادہ درخواست آئیں گے۔

حج درخواست کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:11 PM IST

Updated : Mar 10, 2023, 9:51 PM IST

حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج اپلیکیشن کی تاریخ 10 مارچ متعین کی گئی تھی لیکن اب اس میں توسیع کر 20 مارچ تک کردیا ہے، جس سے امید کی جارہی ہے جو عازمین حج اپلیکش دینے سے رہ گئے تھے، انہیں موقع مل جائے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب 20 مارچ تک حج اپلیکیشن دینے کی آخری تاریخ متعین کی گئی ہے۔

حج درخواست کی تاریخ میں توسیع، 20 مارچ آخری تاریخ

اس سے قبل 10 فروری سے 10 مارچ آخری تاریخ متعین کیا گیا تھا، توقع کی جارہی تھی کہ تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ریاستی حج کمیٹی نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی تھی لیکن عین وقت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں متعین کوٹہ سے کم درخواست آئے ہیں لیکن اب تاریخ میں توسیع ہونے سے امید کی جارہی ہے کہ کوٹہ سے زیادہ درخواست آئیں گے۔ اتر پردیش میں اب تک 25 ہزار عازمین حج نے درخواست دی ہے جبکہ متعین کوٹہ 30 ہزار سے زائد ہے۔

وہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے بتایا کہ اب تک دہلی سے حج 2023 کے لیے تقریبا 36 سو درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہے۔ جاوید عالم خان نے بتایا کہ رواں برس دہلی سے جن کی عمر 70 برس سے زیادہ ہے ان بزرگوں کی 167 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ کے لیے جانے والی خاتون کی درخواستوں کی تعداد 41 ہے۔ رواں برس 250 سے زائد ایسی بھی درخواستیں ہیں جو کسی وجہ سے مکمل طور پر جمع نہیں ہو پائیں ہیں۔

حج درخواست کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

جاوید عالم خان نے بتایا کہ ملک گیر پیمانے پر اب تک 161000 درخواستیں جمع کی گئی ہیں وہیں رواں برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت سے جانے والے عازمین کا کوٹہ 1 لاکھ 75 ہزار ہے جس میں سے 20 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ 80 فیصد عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 یوپی میں مقرر کردہ کوٹے سے کم عازمین حج نے درخواستیں داخل کیں

Last Updated : Mar 10, 2023, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.