ETV Bharat / bharat

عازمین حج کو درخواست فیس واپس کرنے کی کوشش شروع - حج 2021 کے ملتوی

کورونا وبا کی وجہ سے حج 2021 منسوخ ہونے کی وجہ سے جہاں عازمین میں مایوسی ہے وہیں حج منسوخ ہونے کے بعد درخواست دہندگان کو درخواست کی فیس واپس کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

عازمین حج کو درخواست فیس واپس کرنے کی کوشش شروع

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 8:42 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت کے ذریعہ حج 2021 کے ملتوی کیے جانے کے بعد تمام درخواست گزاروں کی درخواست فیس کو واپس کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے ملاقات کرکے اس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھارت سے تقریبا 60 ہزار افراد نے رواں برس حج کے لیے درخواست دی تھی اور ان کی حج کی رقوم بھی جمع ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی 1 لاکھ 75 ہزار افراد نے حج پر جانے کے لیے درخواست دی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت نے گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار درخواست دہندگان کی رقوم حج کمیٹی میں جمع ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران جمال صدیقی نے درخواست دہندگان کے لیے تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں لوگ پہلے ہی مالی پریشانیوں سے دوچار ہیں ایسی صورتحال میں اگر ہر ایک درخواست دہندگان کو اس کا ریفنڈ مل جاتا ہے تو اسے بہت راحت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حج 2020 اور حج 2021 کے 2 لاکھ 35 ہزار درخواست دہندگان کو درخواست فیس کے تین سو روپے واپس کردیئے جائیں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے گزشتہ برس کے عازمین حج کو حج اخراجات کی پوری رقم بغیر کسی کٹوتی کے واپس کردی تھی لیکن درخواست فارم کی رقم جس کی قیمت تین سو روپے ہے وہ حجاج کو واپس نہیں دی گئی۔ ایسی صورتحال میں دونوں برسوں کے درخواست دہندگان کو یہ رقم ملنے سے اس مشکل وقت میں انہیں تھوڑی سی راحت ملے گی۔

واضح رہے کہ پوری دنیا سے انڈونیشا کے بعد بھارت سے سب سے زیادہ لوگ حج کے لیے جاتے ہیں۔ ملک سے تقریبا دو لاکھ عازمین حج ہرسال حج پر جاتےہیں۔ بھارت میں سب سے زیادہ عازمین کا تعلق اترپردیش سے ہوتا ہے تاہم اس سال یہ تعداد کورونا وبا میں بہت کم رہی۔

اترپردیش حج کمیٹی کے افسر نے بتایا کہ جہاں کبھی 60 ہزار درخواستیں آتی تھیں اس سال صرف 6 ہزار 391 افراد نے درخواست دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو اتر پردیش میں بھی کورونا ویکسین لگائی گئی تھی لیکن حج منسوخ ہونے کی وجہ سے سب مایوس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.