ETV Bharat / bharat

ریاستوں کے حج ہاؤسز کو عارضی کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا - مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'حج کمیٹی آف انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کے حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 6:38 PM IST

اقلیتی امور کی وزارت نے کورونا وائرس مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کو حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں حج ہاؤس کو عارضی طور پر 'کورونا کیئر سینٹر' کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کو دیا جائے۔

ریاستوں کو دیئے جانے والے حج ہاؤس میں گجرات، کرناٹک، کیرالا، دہلی، تلنگانہ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر، جموں و کشمیر، تمل ناڈو، راجستھان، بہار، جھارکھنڈ اور تری پورہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران ہسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈز کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.