ETV Bharat / bharat

Hajj 2022:حج 2022 کے لیے 30 اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی

رواں برس 31 مئی کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔ وہیں جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق 30 اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حج 2022 کے لیے 30 اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 8:48 AM IST

سرینگر : جموں و کشمیر کے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 31 مئی کو براہ راست جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔ دو سال کے بعد رواں برس جموں و کشمیر سے تقریبا 5200 افراد حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے روآنہ ہوں گے۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق 30 اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج 2022 کے لئے جموں و کشمیر حج کمیٹی کو مجموعی طور 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ تاہم ان میں سے سات ہزار سے زائد درخواستوں کو ہی اہل پایا گیا جن کی قرعہ اندازی رواں ماہ کے آخر میں کی جائے گی۔

امسال مرکزی حج کمیٹی کو ایک سے کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے حج 2022 کے لیے 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی عازمین حج گزشتہ دو برسوں سے سفر محمود کی سعادت سے محروم تھے۔ اب حالات معمول آنے کے بعد سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کی شرائط کے ساتھ عالمی سطح پر 10 لاکھ افراد کو سفر حج کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 10 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ حج سیزن میں 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی عازمین کو مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی میں شامل ہونے کی اجازت دے گا۔ عام دنوں میں 25 لاکھ سے زائد عازمین حج اس مقدس فریضہ کی ادائیگی میں شامل ہوتےہیں، تاہم، مملکت نے 2020، 2021، اور 2022 میں بھی کووڈ 19 وبائی امراض کے سبب حجاج کی تعداد تقریباً ختم کر دی تھی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کو 79,237، پاکستان کو 81,132 اور انڈونیشیا کو 100,051 کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Hajj Pilgrims 2022: رواں برس عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ مقرر

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کو 79,237، پاکستان کو 81,132 اور انڈونیشیا کو 100,051 کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت،پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو سال 2022 کے لیے عارضی حج کوٹہ جاری کیاگیاہے۔وزارت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ "انڈونیشیا کو سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے جس کے بعد پاکستان اور بھارت کا نمبر آتا ہے۔ Saudi Govt Announces Hajj Quota

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.