وارانسی: گیانواپی مسجد کیس میں ہر روز ایک نیا ویڈیو سامنے آرہا ہے۔ آج مسلم جماعتوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کیا گیا ہے، جو گیانواپی مسجد کے اندر کا بتایا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا پائپ جیسا ڈھانچہ اسی فوارہ کا حصہ ہے، جسے ہندوؤں کی طرف سے بتائے جانے والے مبینہ شیولنگ پر رکھ کر چلایا جاتا ہے۔ پائپ کی شکل کے اس فوارے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس پورے ڈھانچے کو اس وضو خانہ میں موجود کالے پتھر کے اوپر رکھ کر فوارے کو چلایا جاتا رہا ہے۔ درمیان کے سوراخ میں فوارے کے بالکل درمیان میں موجود ایک باریک پائپ نصب کیا گیا تھا، جس سے پانی نکلتا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Survey Video Leaked: گیان واپی مسجد ویڈیو گرافی سروے کا ویڈیو لیک