ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد معاملہ میں آج فیصلہ آئے گا - پلیس آف ورشپ ایکٹ

سینئر جج سول ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج مہیندر کمار پانڈے نے گیانواپی مسجد معاملہ میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت اس معاملے میں فیصلہ 4 بجے سنائے گی۔Gyanvapi mosque case hearing today

گیانواپی مسجد کیس کی سماعت آج
گیانواپی مسجد کیس کی سماعت آج
author img

By

Published : May 30, 2022, 9:08 AM IST

Updated : May 30, 2022, 1:42 PM IST

وارانسی: جج مہیندر کمار پانڈے نے سینیئر جج سول ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ میں گیانواپی مسجدکیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت اس معاملے میں فیصلہ آج شام 4 بجے سنائے گی۔ سینئر جج سول ڈویژن نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں وشو ہندو ویدک مہاسنگھ کے جنرل سکریٹری کرن سنگھ کی طرف سے مسلم فریق کے داخلے کو روکنے، وضوخانہ میں پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کی باقاعدہ پوجا کے حق اور گیانواپی کے احاطے کو ہندو فریق کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ وشو ویدک سناتن سنگھ کی جانب سے دائر عرضی کی کاپی مدعا فریق یعنی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کو بھی دستیاب کرائی جائے۔

وشو ویدک ہندو سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن نے عدالت میں ایک درخواست دی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ انجمن انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت میں انتظامات کمیٹی پر شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے چوک تھانے کو درخواست بھیجی تھی۔ چوک تھانے میں مقدمہ نہ درج ہونے کے بعد آج عدالت میں درخواست جمع کرائی۔ اس کے ساتھ ہی وشو ہندو مہاسمتی اور نرموہی اکھاڑا بھی آج گیانواپی کیس میں فریق بننے کے لیے سول کورٹ میں عرضی داخل کر سکتے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ گیان واپی مسجد کیس کی سماعت آج ہوگئی ہے۔ پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991 (place of worship act 1991)کے تحت ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ 26 مئی کو سماعت کے دوران مسلم فریق نے اپنی بات رکھی تھی اور سماعت جاری رکھتے ہوئے 30 مئی کی نئی تاریخ دی گئی تھی۔ 26 مئی کی سماعت میں کیا خاص تھا اور 30 ​​مئی کو کیا ہونے والا ہے، اسسٹنٹ کورٹ کمشنر اجے پرتاپ سنگھ نے اس کی جانکاری دی۔ Gyanvapi case hearing to resume today

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد کے بجائے دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں، انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی اپیل

انہوں نے بتایا کہ 26 مئی کو مسلم فریق نے اپنا موقف پیش کیا تھا اور 30 ​​مئی کو بھی مسلم فریق کی بات سنی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اگلی سماعت کے لیے نئی تاریخ بھی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ طویل عرصے تک چلے گا۔ دونوں فریقین کو ویڈیو گرافی اور تصاویر فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالت نے حکم دیا ہے۔ تاہم دونوں فریقوں نے اسے عام نہ کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ اس پر عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ لیکن 30 مئی کو دونوں فریقوں کو ویڈیو گرافی اور تصاویر دستیاب کرائی جائیں گی۔

Last Updated : May 30, 2022, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.