ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case: وکیل کمشنر کی تبدیلی کی درخواست پر آج فیصلہ ہوگا - وکیل کمشنر اجے مشرا کی تبدیلی

گیانواپی مسجد معاملے میں سروے کے لیے مقرر وکیل کمشنر اجے مشرا کو تبدیل کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے 10 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔Gyanvapi Masjit Case hearing today

وکیل کمشنر کی تبدیلی کی درخواست پر آج فیصلہ ہوگا

author img

By

Published : May 10, 2022, 7:04 AM IST

بنارس: گیانواپی مسجد معاملے میں ایک بار پھر تاریخ مل گئی ہے۔ پیر کو عدالت نے اس معاملے میں سروے کے لیے مقرر وکیل کمشنر اجے مشرا کو تبدیل کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے 10 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کے سامنے ہندو فریق نے مسلم فریق کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک طرف وکیل کمشنر کی عدم کارروائی اور پریشانی پیدا کرنے سمیت دیگر چیزیں تحریری طور پر عدالت کے سامنے رکھی۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اب منگل کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دوپہر 2 بجے کے بعد فیصلہ سنانے کی بات کہی ہے۔ Gyanvapi Masjit Case hearing today

واضح رہے کہ مسلمانوں کی جانب سے احتجاج، بائیکاٹ اور ہنگامہ آرائی کے درمیان ہفتہ کو دوسرے دن بھی گیان واپی کیمپس میں ویڈیو گرافی اور سروے کا کام روکنا پڑا۔ ایڈووکیٹ کمشنر اور سروے ٹیم کے دیگر ارکان کو احاطے میں واقع مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹیم درمیان میں ہی کام روک کر باہر آگئی۔ یہ کارروائی 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مدعی کے وکیل سوہن لال آریہ نے کہا کہ عدالت نے واضح حکم دیا تھا، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ہمیں سروے کے لیے وہاں پہنچنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ سنیچر کے دن مسلمانوں کی طرف سے لوگ آکر احاطے کے اندر مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوگئے۔ جس کی وجہ سے سروے کا کام روک دیا گیا۔ دوسری جانب مسلم فریق کے وکیل اخلاق احمد نے کہا کہ ہمارے اعتراض پر پیر کو عدالت میں سماعت کی جائے گی۔ اس لیے ہم اس وقت سروے میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ہم نے اس بارے میں ایڈووکیٹ کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے۔ کسی ایک فریق کی عدم شمولیت کی وجہ سے سروے روک دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.