ETV Bharat / bharat

Guwahati-Bikaner Express Derailed: پٹنہ سے گوہاٹی جارہی بیکانیر ایکسپریس حادثہ کا شکار، 9 افراد ہلاک - حادثے میں ٹرین کی چار بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاع ہے

بیکانیر ایکسپریس 15633 بنگال کے میناگڑی میں حادثہ کا شکار ہوئی ہے، حادثے میں ٹرین کی چار بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاع ہے، بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ Guwahati-Bikaner Express Derailed ڈی آر ایم اور اے ڈی آر ایم بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔

پٹنہ سے گوہاٹی جارہی بیکانیر ایکسپریس حادثہ کا شکار

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 6:14 PM IST

Updated : Jan 14, 2022, 9:31 AM IST

مغربی بنگال کے میناگڑی میں ٹرین حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق پٹنہ سے گوہاٹی جارہی بیکانیر ایکسپریس (گوہاٹی-بیکانیر ایکسپریس) میناگڑی میں حادثہ کا شکار Guwahati-Bikaner Express Derailed ہوگئی۔

اس حادثے میں چار بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی آر ایم اور اے ڈی آر ایم بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرین حادثے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے مسافر ابھی تک ڈبے میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔

پٹنہ سے گوہاٹی جارہی بیکانیر ایکسپریس حادثہ کا شکار، 3 افراد ہلاک

گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس 15633 پانچ بجے شام کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میناگڑی اور ڈوموہانی اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔

علی پور دوار کے ڈی آر ایم دلیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ 'اطلاع ملتے ہی ہم جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ٹرین کے چار ڈبوں کے الٹنے کی اطلاع ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے مختلف ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹرین میں سوار ایک شخص نے بتایا کہ ٹرین میں اچانک ایک جھٹکا لگا اور بوگیاں الٹ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو کوچز بری طرح ٹکرا گئے ہیں۔

Last Updated : Jan 14, 2022, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.