آل انڈیا خواتین تنظیم کی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے لیلا نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں 26 اگست کو ایک پولیس خاتون پر جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ مگر ابھی تک مرکزی بی جے پی حکومت ملزمین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اس طرح کے معاملے اگر ایک پولیس خاتون کے ساتھ پیش آتے ہیں تو عام خاتون کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے۔
ملک کے وزیراعظم 'بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ' کی بات کرتے ہیں مگر آج ملک میں بیٹیوں کے ساتھ ہر دن اس طرح کے شرمناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی جی 'من کی بات' کرتے ہیں، لیکن ایسے شرمناک واقعات پر روک لگانے اور سخت قانونی کارروائی کرنے کی بات نہیں کر تے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبئی: پولیس افسر کی صحافیوں کے ساتھ دھکہ مکی کا ویڈیو وائرل
آج ملک بھر میں اس معاملے کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے مگر ابھی تک ملزمین کو گرفتار کرنے میں دہلی پولیس ناکام ہے۔ اس احتجاج کے ذریعہ صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل جانچ کر کے جلد سے جلد ملزمین کو گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ لڑکیوں کی حفاظت کے لیے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔