ETV Bharat / bharat

Fire Haircut Incident in Gujarat نوجوان 'فائر ہیئر کٹ' کی کوشش میں جھلس کر زخمی - نوجوان فائر ہیئر کٹ کی کوشش میں جھلس کر زخمی

گجرات کے ضلع ولساڈ میں جمعرات کو ایک نوجوان 'فائر ہیئر کٹ' کی کوشش میں جھلس کر زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بالوں میں آگ لگ جاتی ہے۔ Fire Haircut Incident in Gujarat

Fire Haircut Incident in Gujarat
نوجوان 'فائر ہیئر کٹ' کی کوشش میں جھلس کر زخمی
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 11:00 PM IST

واپی: گجرات کے ضلع ولساڈ میں جمعرات کے روز ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ دراصل ضلع ولساڈ میں جمعرات کو ایک نوجوان فائر ہیئر کٹ اسٹائلنگ کی کوشش میں جھلس کر زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد اسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔Burn Injuries While Trying Fire Haircut

نوجوان 'فائر ہیئر کٹ' کی کوشش میں جھلس کر زخمی

ایک عجیب و غریب واقعہ میں جہاں پرسنل اسٹائلائزیشن تقریباً مہلک ہو گئی، گجرات کے ولساڈ ضلع میں واقع واپی میں ایک نوجوان کو جمعرات کے روز آگ سے متاثرہ بالوں کے انداز کی کوشش کے غلط ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر جلنے کے زخموں کے ساتھ مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعے کی ویڈیو میں حجام کو ماچس سے آگ جلا کر نوجوان کے سر پر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نتیجے میں نوجوان کے بالوں میں اچانک آگ لگ جاتی ہے۔ اس واقعے سے سیلون کے اندر خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ نوجوان کمرے سے نکلنے کی کی کوشش کرتا ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت عارف شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ عارف شاہ کو ابتدائی طور پر ولساڈ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر مزید علاج کے لیے سورت ریفر کر دیا گیا۔ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ Fire Haircut Incident in Gujarat

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے جلتی چِتا کو بجھا کر اپنے قبضے میں لیا، جانئے پورا معاملہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.