ETV Bharat / bharat

Gujarat Polls 2022 گجرات میں دوسرے مرحلے کے لئے 833 امیدوار میدان میں

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 6:38 PM IST

گجرات اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پانچ دسمبر کو 93سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے کئی بڑے لیڈر سمیت کل833 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن پی بھارتی نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو نام واپسی کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 833امید وار میدان میں ہیں۔ Gujarat Polls 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پانچ دسمبر کو 93سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے کئی بڑے لیڈر سمیت کل833 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن پی بھارتی نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو نام واپسی کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 833امید وار میدان میں ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لئے اطلاع 10نومبر کو جاری ہونے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ دوسرے مرحلے کے لئے 10سے17نومبر تک نامزدگی داخل کئے گئے۔ نامزدگی کے آخری دن 17نومبر تک کل 1515امیدواروں نے نامزدگی فارم بھرے تھے۔ ان کی 18نومبر کو جانچ کی گئی۔Gujarat Polls 2022

نامزدگی کاغذات کے جانچ کے درمیان 403پرچے رد کئے گئے اور 1112نامزدگی فارم درست پائے گئے۔ نام واپسی کی آخری تاریخ تک مختلف گروپ کے ڈمی امید وار سمیت 279نے نامزدگی واپس لئے ہیں۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی کل 93سیٹوں پر پانچ دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ پانچ نومبر سے شروع ہوئے اس عمل کے تحت 14نومبر کو آخری دن تک کل 1362امید وار نامزدگی کر چکے تھے۔

16 نومبر کو کل363کاغذات جانچ کے درمیان رد کئے گئے تھے اور999نامزدگی فارم درست پائے گئے۔نام واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبر تک مختلف جماعتوں کے ڈمی امیدواروں سمیت 211 امیدواروں نے نامزدگی کاغذات واپس لے لیے تھے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ علاقوں سے ہیں۔ ان سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔

بھارتی نے یو این آئی کو بتایا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ ریاست کی 89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہو جائے گا۔ ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 8 دسمبر کو ہی ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Election میں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کردیے، جی ایس پٹیل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.