ETV Bharat / bharat

گجرات میں آج بلدیاتی انتخابات

ریاست گجرات میں آج 6 میٹرو پولیٹن بلدیات میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 فروری 2021 کو ہوگی۔

گجرات الیکشن کمیشن
گجرات الیکشن کمیشن
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 7:44 AM IST

ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق 6 میٹرو پولیٹن بلدیات میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 فروری 2021 کو ہوگی۔

جب کہ آئندہ ووٹنگ 28 فروری 2021 کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 2 مارچ 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ پولنگ پارٹی بنیادوں پر ہوتی ہے اور ان انتخابات میں حکمران بی جے پی اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے مابین مقابلہ ہوگا۔

فی الحال تمام چھ میٹروپولیٹن کونسلیں بی جے پی کے پاس ہیں۔ ریاست میں کل آٹھ بلدیات ہیں۔ آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات2022 سے قبل ہونے والے ان بلدیاتی انتخابات کی خصوصی سیاسی اہمیت ہے۔

خیال رہے کہ چھ میٹروپولیٹن بلدیات میں احمد آباد، راجکوٹ، سورت، وڈوڈرا، بھاو نگر اور جام نگر آتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آشیش بھاٹیہ نے سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے چھ بڑے شہروں میں شہری انتخابات کے لیے 43000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

پولنگ کے لئے 69547 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان میں 6000 سے زائد پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

رواں برس چھ کروڑ سے زائد ووٹرز اس بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ چھ کارپوریٹرز کے 574 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔ جب کہ 2720 امیدوار 81 میونسپلٹیز کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس بار آل انڈیا مسل مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، یہ پہلا اتفاق ہے جب کہ ایم آئی ایم گجرات میں بھی اپنی قسمت آزمائی کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.