ETV Bharat / bharat

Morbi Bridge Collapse موربی پل سانحہ معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے موربی نگر پالیکا کو پھٹکار لگائی - موربی نگر پالیکا کو پھٹکار

گجرات ہائی کورٹ نے موربی پُل حادثے معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے موربی نگر پالیکا کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے میونسپلٹی کو شام 4.30 بجے سے پہلے جواب داخل کرنے یا ایک لاکھ روپے جرمانہ دینے کا حکم دیا۔Morbi Bridge Collapse

موربی پل سانحہ معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے موربی نگر پالیکا کو پھٹکار لگائی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:32 PM IST

احمدآباد: گزشتہ دنوں گجرات کے موربی میں جھولتے پل کے گرنے کے المناک معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے موربی نگر پالیکا کو پل حادثے کے سلسلے میں دائر مفاد عامہ کی عرضی پر "آرام دہ رویہ" اپنانے کے لیے پھٹکار لگائی۔ دراصل 30 آکتوبر کو موربی میں جھولتے پل کے گرنے سے 140 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی تھی۔ اس معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ کے چییف جسٹس اروند کمار اور جسٹس اے جے شاستری کی پینچ نے موربی نگر پالیکا کو جواب داخل نہ کرنے پر پھٹکار لگائی۔ اپنے حکم میں بنچ نے کہا کہ اس واقعے کو عام نہیں سمجھا جانا چاہیے اور میونسپلٹی کو شام 4.30 بجے سے پہلے جواب داخل کرنے یا ایک لاکھ روپے جرمانہ دینے کا حکم دیا۔HC on Morbi Bridge incident

مزید پڑھیں:۔ Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 141 سے زائد افراد ہلاک

پل حادثے کے معاملے میں عدالت نے از خود نوٹس پر کاروائی شروع کر دی ہے۔ عدالت نے موربی نگر پالیکا کو 7 نومبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 نومبر تک جواب طلب کیا تھا لیکن موربی نگرپالیکا جواب دینے میں ناکام رہی 15نومبر کو عدالت نے نگر پالیکا کو مزید ایک دن کا وقت دیا لیکن وہ دوبارہ جواب دینے میں ناکام رہی، اس لئے آج عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی تو نگر پالیکا کے وکیل نے کہا کہ جواب نہیں داخل کیا جائے گا کیونکہ بلدیہ کے انچارج ڈپٹی کلکٹر الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کیس کی اگلی سماعت کے لئے 24 نومبر تک کا وقت مانگا ہے لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے شام 4:30 بجے تک جواب داخل کرنے کو کہا۔ واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے منگل کو موربی نگرپالیکا سے جواب طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ 150 سال پرانے موربی کے پل کی دیکھ بھال کا ٹھیکہ کس طرح دیا گیا تھا، پل کی مرمت کے ٹھیکیدار کے طریقہ کار پر بھی اعتراض کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.