ETV Bharat / bharat

Hardik Patel Resigned from Congress: ہاردک پٹیل نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دیا - گجرات اسمبلی انتخابات

ہاردک پٹیل نے کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آج میں ہمت کے ساتھ کانگریس پارٹی کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے کا میرے تمام ساتھی اور گجرات کے عوام خیر مقدم کریں گے۔ Hardik Patel Quits Congress

ہاردک پٹیل نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : May 18, 2022, 12:59 PM IST

احمد آباد: گجرات میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہاردک پٹیل نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ دو دن پہلے کانگریس کے چنتن شیویر سے غیر حاضر تھے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے پارٹی کے کچھ رہنماوں پر خاص طور پر ریاستی رہنماؤں پر الزام لگا رہے تھے، آخر کار ان کے استعفیٰ کی خبر آ گئی۔ ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کیا، 'آج میں ہمت کے ساتھ کانگریس پارٹی کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے کا میرے تمام ساتھی اور گجرات کے عوام خیر مقدم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے اس قدم کے بعد میں مستقبل میں گجرات کے لیے واقعی مثبت کام کر سکوں گا۔'' وہیں دوسری جانب گجرات میں وزیر زراعت راگھو پٹیل نے کہا کہ 'ہاردک کا بی جے پی میں شمولیت کا خیرمقدم ہے اگر وہ چاہتے ہیں۔ 'Gujarat Congress Working President Hardik Patel Resigned from primary Member Of congress

ہاردک پٹیل نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دیا
ہاردک پٹیل نے کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دیا

ہاردک پٹیل نے 2015 میں پٹیل ریزرویشن کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ ان کی تحریک کی مقبولیت کی وجہ سے ہی انہیں کانگریس میں داخلہ ملا تھا۔ اس کا فائدہ پارٹی کو 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی ملا۔ گزشتہ سال پارٹی نے انہیں گجرات کانگریس کا ورکنگ صدر بھی مقرر کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے وہ ریاستی سطح پر پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔

انہوں نے کئی مواقع پر ریاستی قیادت سے شکایت کی، حتیٰ کہ ان سے دوری اختیار کر لی۔ حال ہی میں یہ بھی چرچا تھا کہ کانگریس پارٹی نریش پٹیل نام کے ایک اور پٹیل رہنما سے رابطے میں ہے۔ پارٹی انہیں شامل کر سکتی ہے۔ 10 مئی کو راہل کی داہود ریلی میں امید کی جا رہی تھی کہ راہل گاندھی ان سے بات کر کے قیادت کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ لیکن ذرائع نے بتایا کہ راہل کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.