ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election 2022 کانگریس صدر کھڑگے نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی - کانگریسی صدر ملکارجن کھڑگے

کانگریسی صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کوگجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ گجرات قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے آج صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ شام 5.30 بجے ختم ہوگی۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکزی اپوزیشن کانگریس کے امیدوا سمیت کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔Kharge appeal people to Cast Vote

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 3:39 PM IST

نئی دہلی: کانگریسی صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی مسٹر کھڑگے نے ٹوئیٹر پر لکھا، 'میں گجرات کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھس پر پہنچیں اور ووٹ ڈال کر جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔ گجرات کی عوام تبدیلی کے لیے متحدر ہیں۔'Gujarat Assembly Election 2022

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کر کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،”گجرات کے ترقی پسند مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔'

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ریاست میں دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی ریلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے کلول میں جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے راون والے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے آج صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ شام 5.30 بجے ختم ہوگی۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی اپوزیشن کانگریس کے امیدوا سمیت کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ ان تمام امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سیل ہو جائے گی۔ ریاست کی 93 سیٹوں کے لیے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Election 2022 وزیراعظم مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

Gujarat Polls Live: دوپہر ایک بجے تک 34.48 فیصد پولنگ درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.