ETV Bharat / bharat

کورونا سے متعلق اشیا پر ٹیکسوں میں کمی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:32 PM IST

ہریانہ کے نائب وزیراعلی دشینت چوٹالہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد یہ اطلاع دی۔

GST council accepted Haryana demand to exempt Covid goods; also reduced tax on ambulances: Dushyant

ہریانہ کے نائب وزیراعلی دشینت چوٹالہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ان کی مانگ پر ایمبولنس پر 28 فیصد ٹیکس میں کمی کر کے اسے 12 فیصد کر دیا ہے۔

مسٹر چوٹالہ نے کہاکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں انہوں نے ایمبولنس پر ٹیکس میں کمی کرنے کی مانگ کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ کووڈ سے متعلق اشیاء پر جی ایس ٹی مقرر کرنے کے لیے قائم ’وزرا کے گروپ‘ کی چھ رکنی کمیٹی کے تمام مشورے جی ایس ٹی کونسل نے منظور کرلیے ہیں۔ ہریانہ کی طرف سے کوڈ سے متعلق اشیا پر جی ایس ٹی شرح میں چھوٹ کی حد بڑھانے اوربجلی کے شمشان گھاٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح کم کرنے کے سلسلہ میں تھے۔

انہوں نے بتایاکہ جی ایس ٹی پر چھوٹ کی حد 31اگست سے بڑھاکر 30ستمبر تک کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی بجلی کے شمشان گھاٹ پر موجودہ ٹیکس کی شرح بھی کم کرتے ہوئے اسے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمبولنس موجودہ وقت میں طبی سہولیات کا اہم حصہ ہے اسی کے مدنظر جی ایس ٹی کونسل نے ایمبولنس پر ٹیکس 28فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح تھرما میٹر پر بھی ٹیکس کم کرکے پانچ فیصد کیا گیا ہے۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.