ETV Bharat / bharat

GRP Constable Throw Man Off Train جی آر پی کانسٹیبل نے مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینکا - مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینکا

پریاگ راج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں جی آر پی سپاہیوں کا مسافر سے ٹکٹ چیکنگ کے دوران غیر قانونی وصولی کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد مشتعل جی آر پی کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین سے پھینک دیا، جس میں مسافر کی موت ہو گئی۔ GRP Constable Throw Man Off Train

جی آر پی کانسٹیبل نے مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینکا

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 9:45 PM IST

پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جی آر پی کے دو سپاہیوں پر مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینک کر ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے رہنے والے ایک نوجوان کی چلتی ٹرین سے پھینکے جانے کے بعد موت ہوگئی۔ اس معاملے میں جمعہ کو پریاگ راج جنکشن جی آر پی تھانے کے چھیوکی ریلوے اسٹیشن کے جی آر پی پوسٹ پر تعینات دو کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے ایک دن بعد فرار ملزم کانسٹیبل کی تلاش جاری ہے۔GRP Constable Throw Man Off Train

بتایا جا رہا ہے کہ چلتی ٹرین میں ٹکٹ چیکنگ کے نام پر غیر قانونی وصولی کی جارہی تھی۔ ممبئی ہاوڑہ میل میں دو بھائی ارون اور ارجن دادر سفر کر رہے تھے۔ ارون نے ٹی ٹی ای سے اضافی ٹکٹ چارجز کے ساتھ ٹکٹ لیا تھا، جس کے بعد وہ جنرل کوچ سے سفر کر رہے تھے۔ جمعرات کی رات ٹرین پریاگ راج کے چیکی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔ جہاں سے رات 9 بجے کے قریب ٹرین آگے کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کے آگے بڑھنے کے بعد اونچڈیہ اسٹیشن آیا۔ یہاں سے ٹرین میں سوار جی آر پی کے سپاہی اسکورٹ کرنے لگے۔ سیکورٹی چیک کے نام پر جی آر پی کے دو کانسٹیبل مسافروں کے ٹکٹ چیک کرتے ہوئے غیر قانونی وصولی کرنے لگے۔ اسی دوران دونوں سپاہیوں کا ارون سے پیسوں کے مطالبے پر جھگڑا ہو گیا۔ الزام ہے کہ اس دوران پیسے نہ ملنے پر ناراض جی آر پی سپاہیوں نے ارون کو ٹرین سے دھکیل دیا، جس میں مسافر ارون کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Cop Pushed Passenger from Train چلتی ٹرین سے مسافرکو دھکا دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

مسافر کی موت کے تقریباً 24 گھنٹے بعد پریاگ راج جنکشن کے جی آر پی پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود دونوں کانسٹیبلوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کیا گیا۔ اس معاملے میں جی آر پی نے 24 گھنٹے بعد دو سپاہیوں کے خلاف سیکشن 323، 304 اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ بشمول ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.