ETV Bharat / bharat

گراؤنڈ رپورٹ: غریب بیوہ کے آشیانے کو دن کے اجالے میں اجاڑ دیا گیا

سہارنپور کے تحصیل دیوبند کے گاؤں جھبیرن میں ایک غریب خاتون کے مکان کو انتظامیہ کے افسران نے منہدم کرا دیا جبکہ متاثرہ کا کہنا ہے کہ افسران کے پاس مکان منہدم کرنے کا کوئی بھی حکمنامہ نہیں تھا۔

غریب کے گھر کو دن کے اجالے میں منہدم کر دیا گیا

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 2:36 PM IST

Updated : Jan 16, 2021, 5:41 PM IST

سہارنپور انتظامیہ کا ظالمانہ رویہ اس وقت سامنے آیا جب بغیر کسی حکمنامہ کے ایک غریب خاندان کا مکان منہدم کر دیا گیا جس کے بعد متاثرین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ یہ مکان ان کی پوری زندگی کی کمائی تھی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے الاٹ کئے گئے پٹے(زمین) پر ہی تعمیر کیا گیا تھا جبکہ انتظامیہ نے تالاب کی زمین پر مکان تعمیر ہونے کی بات کہی۔ ایس ڈی ایم (دیوبند) کی قیادت میں بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مکان کو دن کے اجالے میں مکین کے سامنے ہی منہدم کردیا۔

غریب کے گھر کو دن کے اجالے میں منہدم کر دیا گیا
غریب کے گھر کو دن کے اجالے میں منہدم کر دیا گیا

بیوہ متاثرہ خاتون نے روتے بلکتے میڈیا کو بتایا وہ گذشتہ بیس برسوں سے اس زمین پر رہائش پذیر ہیں اور یہ پلاٹ باقاعدہ ان کے شوہر کے نام الاٹ کیا گیا تھا جس کے دستاویزات بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تالاب کی زمین پر تعمیر مکان پر کارروائی ہوئی ہے تو مزید کئی مکانات ہیں جو تالاب کی زمین پر ہی تعمیر ہیں۔ ان کا سوال ہے کہ ان کے مکان کو ہی نشانہ کیوں بنایا گیا؟

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے ان سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور رشوت نہ دینے پر بغیر کسی نوٹس کے مکان منہدم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جے سی بی نے قریب کے گنے کے کھیت کو بھی نقصان پہنچایا۔

اس دوران پولیس اہلکاروں اور متاثرہ خاندان کے افراد میں دھکا مکی اور نوک جھونک بھی ہوئی۔

ایس ڈی ایم راکیش کمار نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ تحصیل کے گاؤں جھبیرن کے باشندہ معراج ولد انیس کے ذریعہ تالاب کی زمین پر قبضہ کرکے مکان بنایا گیا تھا جس کو جے سی بی کے ذریعہ منہدم کردیا گیا اور سرکاری زمین کو خالی کروایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت پر مزید تالاب اور سرکاری زمین سے قبضہ ہٹوانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

گاؤں کے پردھان عارف تیاگی کا کہنا ہے کہ رنجش کے تحت اس مکان کو منہدم کیا گیا ہے اس کے علاوہ بھی درجنوں مکانات ایسے ہیں جو تالاب اور پٹے کی زمین پر بنے ہیں۔ یہ ضد اور سیاسی رنجش کے تحت کارروائی کروائی گئی ہے۔ بغیر کسی ہدایت اور نوٹس کے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ پچھلے دنوں بھی ٹیم آئی تھی جو صحافیوں کو دیکھ کر بھاگ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'بڑی عجیب بات ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ٹیم نے کہا تھا کہ یہ مکان تالاب کی زمین پر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ کارروائی کی گئی۔

اس معاملے میں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے کہا کہ تحصیل کی ٹیم نے اپنے کام کو ذمہ داری سے نہیں کیا، انہیں پہلے سروے اور پیمائش کرکے صحیح معلومات حاصل کرنی چاہئے تھی کیونکہ میرے علم میں بھی یہی ہے کہ یہ مکان تالاب کی زمین پر تعمیر نہیں ہوا تھا۔ انتظامیہ نے غیر قانونی طریقہ سے اس مکان کو منہدم کیا ہے ہم اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے معاملہ حل کرینگے۔

حالانکہ اس کارروائی کے دوران جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ایس ڈی ایم (دیوبند) راکیش کمار سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ یہ کہا کہ کارروائی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت پر کارروائی ہورہی ہے۔

Last Updated : Jan 16, 2021, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.