نئی دہلی: آئندہ توار کو گرین پارک، ساکیت اور مالویہ نگر میٹرو اسٹیشن صبح 7 بجے تک مسافروں کے لیے بند Metro station closed to passengersرہیں گے۔
ڈی ایم آر سی Delhi Metro Rail Corporation نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ اتوار کو یلو لائن پر قطب مینار میٹرو اسٹیشن Qutub Minar Metro Station کی مرمت کے کام کی وجہ سے اسٹیشن کو صبح 7 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق اس مدت کے دوران سمے پور بادلی تا حوض خاص اور قطب مینار تا ہڈا سٹی سینٹر کے درمیان میٹرو خدمات معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔
گرین پارک سے قطب مینار تک بنائے گئے تین میٹرو اسٹیشن، حوض خاص، مالویہ نگر اور ساکیت اسٹیشن صبح 7 بجے تک مسافروں کے لیے بند رہیں گے۔
تاہم گرین پارک اور قطب مینار اسٹیشن کے درمیان مسافروں کے لیے مفت فیڈر بس سروس دستیاب ہوںگی۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرمت کے کام کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
ڈی ایم آر سی کے مطابق، سمے پور بادلی سے گرین پارک تک اور قطب مینار سے ہڈا سٹی سینٹر تک میٹرو خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
اتوار کو میٹرو ٹرین میں اعلان کرکے مسافروں کو اس تبدیلی سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر ایک اعلان بھی کیا جائے گا، تاکہ مسافر اس کے بارے میں جان سکیں۔ صبح 7 بجے کے بعد، سمے پور بدلی سے ہڈا سٹی سینٹر کے درمیان میٹرو سروس معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:دہلی میٹرو میں بندر کی قلابازی کا ویڈیو وائرل
اس میں حوض خاص، مالویہ نگر اور ساکیت اسٹیشنوں پر بھی میٹرو ریل چلنا شروع ہو جائے گی۔ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ان تینوں اسٹیشنوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔