بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحوک پھیل گیا، جب مقامی لوگوں نے ایک گرے رنگ کے بندر کو دن کی روشنی میں ایک چھت کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد پورے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ گرے رنگ کا لنگور جسے ہنومان لنگور یا ہنومان بندر بھی کہا جاتا ہے سوپور قصبے کے بٹ پورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جانوروں کو پکڑنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ Gray Langur in Sopore
انہوں نے اس حوالے سے کہا محکمہ کی طرف سے ایک ایڈوائزی پہلے سے ہی جاری کی گئی ہے کہ دن ہو یا رات کم سے کم دو سے چار لوگوں کو ایک ساتھ چلنے پھرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے محکمہ جنگلات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا۔ محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں مقامی لوگوں کی جانب سے علاقے میں لنگور گھومنے کے بارے میں کال موصول ہوئی، جس کے بعد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ لنگور پتی کھانے والا ہے اور انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتا، اس لئے اس پر حملہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں جانور کو پکڑنے کے لیے کام کر رہی ہیں، تاہم جانور کے آبی رویے کی وجہ سے اسے پکڑنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Fear of Monkeys in Kupwara Rises: بندروں کے خوف سے مقامی لوگ پریشان
دریں اثنا جنگلی جانوروں کے انسانی علاقوں میں داخل ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان وائلڈ لائف وارڈن شمالی کشمیر ایم ایم بابا نے کہا کہ جنگلی جانوروں کے مسکن تباہ ہونے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی جانوروں کے مسکن میں مداخلت کی جارہی ہے، جس سے جنگلی جانور انسانی آبادی کا رُخ کر رہے ہیں۔ محکمہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں اکیلے باہر نہ نکلیں۔ ایڈوائزری میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شام اور صبح کے اوقات میں بچوں اور خواتین کی نقل و حرکت پر پابندی ہونی چاہیے اور لوگوں کو اجتماعی طور پر گھروں سے باہر نکلنا چاہیے۔